سال 2022 میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں 187 عسکریت پسند مارے گئے / وزارت داخلہ
سرینگر /08فروری / ٹی آئی نیوز
مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ سال 2022 میں جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں ہوئیں جن میں 187 عسکریت پسند مارے گئے جب کہ عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں کم ہوئی
راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں 111 انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں شروع کی گئیں، جو 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے جس میں اس طرح کے 100 آپریشن ریکارڈ کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2018میں عسکریت پسندی سے متعلق 228 واقعات ریکارڈ کیے گئے، 2019 میں 153، 2020 میں 1126، 2021 میں 129 اور 2022 میں 125 واقعات درج ہوئے
Comments are closed.