سال رواں کے جون ماہ تک 1 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا/ مرکز

سرینگر، 24 جولائی

مرکز نے بدھ کو کہا کہ اس سال جون تک 1 کروڑ سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ کئی ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ایم پی دنیش شرما کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد غیر معمولی ترقی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں 34,70,834 سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا، 2021 میں 1,13,14,884، 2022 میں 1,88,64,332، 2023 میں 2,11,24,874 اور اس سال جون تک 1,08,41,000 سیاح آئے۔

Comments are closed.