سال رواں میں مسلح جھڑپوں میں مارے گئے ملی ٹنٹوں میں سے 60فیصدی پاکستانی تھے / فوج
سرینگر /29دسمبر /
فوج کا کہنا ہے کہ سال 2024میں جموں کے کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم آرائیوں میںمارے گئے ملی ٹنٹوں میں سے 60فیصدی پاکستانی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ملی ٹنٹوں کے بنیادی ڈھانچے کی مکمل حمایت کر رہی ہے ۔
فوجی حکام نے اے این آئی کو بتایا کہ پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گرد گروپوں میں دہشت گردوں کی مقامی بھرتی بھی بہت کم ہے کیونکہ اس سال صرف چار مقامی افراد ہی ان گروپوں میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف جھڑپوں اور آپریشنز میںجموں خطہ اور وادی کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تقریباً 75 ملی ٹنٹوں کو مارنے میں کامیاب رہی ہے اور ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کو روایتی طور پر دنیا کے تقریباً تمام حصوں میں دہشت گردوں کو برآمد کرنے کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس کا بنیادی مرکز ہندوستان پر ہے۔
Comments are closed.