سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے جموں میں رجسٹریشن کا عمل شروع

جموں، 15 اپریل

سال رواں کی شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے منگل کے روز آف لائن رجسٹریشن شروع ہوئی اور اس دوران صبح سے ہی بینک شاخوں پر عقیدت مندوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔41 دنوں پر محیط یہ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پراختتام پذیر ہوگی۔حکام نے جموں وکشمیر میں تین بینکوں جموں وکشمیر بینک، سیٹ بینک آف انڈیا اور پنجاب نیشنل بینک کی شاخوں پر رجسٹریشن کی سہولیات بہم رکھی ہیں۔اس دوران منگل کی صبح سے ہی مختلف بینک شاخوں پر عقیدت مندوں جن میں مرد و خواتین شامل تھیں، کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جن میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا تھا۔

ایک خاتون عقیدت مند نے میڈیا کو بتایا: ‘یہ میری تیسری یاترا ہے، سال بھر اس کا شوق دل میں ہوتا ہے کہ کب وہ گھڑی آئے کہ ہم شری امرناتھ جی یاترا کریں اور وہاں درشن کر سکیں’۔انہوں نے کہا: ‘اس سال بھی مجھے بہت شوق اور جوش ہے کہ میں یہ یاترا کر سکوں’۔ایک اور عقیدت مند نے بتایا: ‘اس مقدس یاترا کے لئے دوسری بار جا رہا ہوں اور اس کے لئے مشتاق ہوں کہ درشن کرسکوں اور اپنے کنبے اور ملک کی خوشی و خوشحالی کے لئے وہاں دعا کر سکوں’۔امسال بھی یہ یاترا حسب معمول دونوں راستوں پہلگام اور بالتل سے بہ یک وقت شروع ہوگی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 5 مارچ کو راج بھون میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) کی 48 ویں بورڈ میٹنگ کے دوران یاترا کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔شری امرناتھ جی یاترا-2025 کے لیے یاتریوں کی ممکنہ بڑھتی ہوئی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے، میٹنگ میں جموں، سری نگر اور دیگر مقامات کے مراکز پر قیام کی گنجائش کو بڑھانے، ای- کے وائی سی کے لیے یاتری سہولت مراکز کو چلانے، آر ایف آئی ڈی کارڈ جاری کرنے، اور یاتریوں کی موقع پر ہی رجسٹریشن وغیرہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کچھ روز قبل بتایا کہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سال اس میں ریلوے کا اضافی عنصر شامل ہے۔حکام کے مطابق سال گذشتہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے 5 لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر امرناتھ گھپا میں

Comments are closed.