سابق ڈی ایس پی اور حزب کمانڈر کی جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع
گرفتار ڈی ایس پی ہیرا نگر جبکہ حز ب کمانڈر اور اُس کے ساتھی کورٹ بلوال جیل منتقل
سرینگر06 فروری//یو پی آئی // سابق ڈی ایس پی اور اُس کے ساتھ گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران جج موصوف نے گرفتار ڈی ایس پی کو 15دن کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے ڈی ایس پی کو ہیرا نگر جیل جبکہ حزب کمانڈر اور اُس کے ساتھیوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جمعرات کے روز جموں میںقومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی عدالت میں گرفتار ڈی ایس پی دوندر سنگھ اور حزب کمانڈر نوید بابو اور اُس کے ساتھیوں کو پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے جج موصوف کے سامنے گرفتار افراد کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیس ڈائری فراہم کی۔ وکیل کی جانب سے جرح کے بعد جج موصوف نے گرفتار ڈی ایس پی ، حزب کمانڈر اور اُس کے ساتھیوں کو 15دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کے سپیشل کورٹ میں اس کیس کی شنوائی ہوئی جس دوران عدالت کا احاط لوگوں کے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا تاہم اس دوران انتظامیہ نے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی ایس پی دوندر سنگھ کو ہیرا نگر جیل جبکہ حزب کمانڈر اور اُس کے ساتھیوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ واضح رہے کہ گرفتار ڈی ایس پی اور حزب کمانڈر کی جانب سے کئے جا رہے انکشافات کے بعد وادی کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک کئی افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.