سائبر پولیس کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں متعدد چھاپے
سائبر پولیس کشمیر نے مول اکاونٹ فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سرینگر اور گاندربل میں چھاپہ مار کارورائیاں انجام دی جس دوران تلاشیاں بھی لی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر اور گاندربل میں کم از کم تین مقامات چھاپے مارے گئے اور ان لوگوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو مبینہ طور پر ان کے ناموں پر کھولے گئے بینک کھاتوں کے ذریعے دھوکہ دہی کے لین دین کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ سائبر پولیس کشمیر کی طرف سے قابل اعتماد معلومات اور تکنیکی نگرانی کے بعد چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا ” سائبر پولیس ان افراد کے نیٹ ورک کی چھان بین کر رہی ہے جنہوں نے اپنی اسناد کی اجازت دی ہے“۔ ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران تلاشیاں بھی لی گئی تاہم اس بات کی کوئی جانکاری حاصل نہیںہو سکی کہ آیا چھاپوں کے دوران کوئی گرفتار کیا گیا یا نہیں ۔
Comments are closed.