سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن، ایسے جرائم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی / امیت شاہ
سرینگر /10ستمبر /
سائبر سیکورٹی کو یقینی بنائے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سائبر کرائم کی کوئی سرحد نہیں ہے، اور اس لیے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرس اس لعنت سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہوں۔
I4C یا انڈین سائبر کرائم کوارڈینیشن سینٹر کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ” سائبر سیکورٹی قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ہمیں سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہیے کیونکہ سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے“۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہندوستان میں سائبر کرائمز سے نمٹنے کیلئے اگلے پانچ سالوں میں 5000 سائبر کمانڈوز کو تربیت دینے اور تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے 46 فیصد ڈیجیٹل لین دین ہندوستان میں ہو رہے ہیں۔شاہ نے ملک میں سائبر کرائم سے لڑنے کے لیے I4C کے تحت چار پلیٹ فارمز کا بھی افتتاح کیا۔I4C وزارت داخلہ کے تحت 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔اس کا بنیادی مقصد ملک میں سائبر کرائمز سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک قومی سطح کا رابطہ مرکز قائم کرنا ہے۔I4C کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سائبر کرائم سے نمٹنے والے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے کا بھی ذمہ دار بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.