سئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے

کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر ڈائیلاگ چاہتا ہے/ڈاکٹرفیصل
سرینگر/06دسمبر/سی این آئی/ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے کی بات کرتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہفتہ پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ چینی سرکاری ٹی وی پرکشمیرکو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں، چین نے معاملے پر پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ کیا، چین نے کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، افغانستان میں مفاہمتی عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، زلمے خلیل زاد کے دورے میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی، بات چیت کچھ لینے اورکچھ دینے پر انحصار کرتی ہے، پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری ابھی پوری طرح کھلا نہیں، پاکستان تو بھارت سے بات چیت چاہتا ہے، پاکستان سرکریک، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر ڈائیلاگ چاہتا ہے، چین کو پاک بھارت بات چیت پرکوئی اعتراض نہیں اور بھارت سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکڑوں معصوم اورنہتے کشمیری پیلٹ گنز کے استعمال سے زخمی کئے گئے۔ ممبئی کیس سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے تبصرہ نہیں کرسکتا، حملہ کیس میں قانون کے مطابق انصاف ہوگا، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں اورکشمیرکا معاملہ پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے، کرتارپورراہداری کھلنے سے کشمیرکا زہراثر اندازنہیں ہوگا، کرتارپورراہداری آئندہ سال نومبرسے قبل مکمل ہو جائے گی، مسئلہ کشمیرپرہرگزسمجھوتہ نہیں کریں گے جب کہ ذہن سے نکال دیں کہ کرتارپورکی وجہ سے جموں کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔

Comments are closed.