زینہ پورہ شوپیان میں سرگرم ملی ٹنٹ کی جائیداد ضبط / پولیس
سرینگر /05دسمبر / ٹی آئی نیوز
انتظامیہ اور جموں کشمیر پولیس نے وندنہ مہلورہ شوپیان میں سرگرم ملی ٹنٹ کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق عدنان شفیع ڈار جو کہ علاقے میں سرگرم ملی ٹنٹ ہے کی جائیداد پولیس اور سول انتظامیہ نے ضبط کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدنان شفیع ڈار ایک غیر مقامی شہری کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے بعد ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں جائیداد کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منسلک کیا گیا ہے، جو پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں کیس زیر نمبر 94/2024میں ملوث ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی دہشت گردی کو روکنے کیلئے جاری کوششوں میں ایک سخت قدم کی نشاندہی کرتی ہے اور اس طرح کی گھناو¿نی کارروائیوں کیلئے افراد کو جوابدہ ٹھہراتی ہے۔
Comments are closed.