ہند وارہ قصبے کے لنگیٹ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی بر آمد کر لیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ نے اس کو ناکارہ بنایا جس کے ساتھ ہی ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا گیا ۔اسی دوران شوپیان کے زینہ پورہ کاشیوا علاقے میں بھی پرانی آئی ای ڈی بر آمد کر لی گئی جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہند وارہ پولیس کی ٹیم نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر لنگیٹ ہند وارہ میں روڈ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جس کے بعد آئی ای ڈی کا پتہ لگنے کے فوراً بعد ٹریفک روک دی گئی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔اسی دوران بم ڈسپوزل اسکارڑ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ گیا اور آئی ای ڈی کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنایا گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ای ڈی کی مووجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکار ڑ کو طلب کیا اور انہوں نے بعد میں اسکو ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ادھر زینہ پورہ شوپیان کے کاشیو ا علاقے میں بھی فوج و فورسز نے ایک پرانی آئی ای ڈی بر آمد کر لی گئی جس کے بعد بم ڈسپوز ل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے ا سکا ناکارہ بنایا ۔
Comments are closed.