زوجیلا پاس پر تازہ برفباری :سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر بند
گاندربل/20 فروری/ ٹی آئی نیوز
سرینگرلیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے قریب تازہ برفباری ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق زوجیلا پاس پر جمعرات کو چند انچ تازہ برف پڑی جس سے ہائی وے پر برف جمع ہوگئی جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سونمرگ اور زوجیلا درہ سمیت کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جاری ہے جبکہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
Comments are closed.