زوجیلا پاس ریکارڈ 33 دنوں میں دوبارہ کھل گیا، لیہہ سرینگر شاہراہ بحال

:بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے منگل کو 33 دنوں کے دوران اسٹریٹجک زوجیلا پاس کو دوبارہ کھول دیا۔

لداخ کے ممبر پارلیمنٹ حاجی حنیفہ جان نے ڈی جی بی آر او، کور کمانڈر 14 کور اور 15 کور کے ساتھ سرینگر کی طرف سے کرگل تک گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس دور ان ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز (ڈی جی بی آر) لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر او کے جوانوں نے اس اہم راستے کو کھولنے کے لیے سخت محنت کی اور زوجیلا پاس، 33 دنوں کے ریکارڈ وقت میں کھول دیاگیا

Comments are closed.