زوجیلا ٹنل بننے کے بعد کشمیر کی سیاحت میں 2 سے 3 گنا اضافہ ہوگا/نتن گڈکر ی
سرینگر/ 10اپریل/ ٹی آئی نیوز
زوجیلا ٹنل پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد،مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے سیاحت میں دو سے تین گناہ اضافہ ہوگا۔مرکزی وزیر نتن گڈکری اور جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جاری کام کا معائنہ کرنے کے لیے زوجیلا ٹنل کا دورہ کیا۔
گڈکری نے کہا کہ اس سرنگ کی تعمیر سے سیاحت میں 2-3 گنا اضافہ ہوگا اور جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر سے کنیا کماری کے درمیان حقیقی معنوں میں رابطہ قائم کریں گے۔
گڈکری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 19 سرنگیں بنائی جا رہی ہیں۔ گڈکری نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ”جموں و کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 19 سرنگیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.