زنپہ کدل سرینگر میں آگ کی واردات ، چھ دکانیں اور دو کمرے جل کر خاکستر

سرینگر /07دسمبر

شہر سرینگر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ زنپہ کدل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ دکانیں اور دو کمرے جل کر خاکستر ہوگئے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں آج صبح سویرے آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چھ دکانوں اور دو رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ ایک دکان سے لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے مزید پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں شاپنگ لائن کی چھت اور کمروں کی چھت مکمل طور پر جل گئی، اس کے علاوہ گھریلو سامان، کپڑے اور دیگر سامان بھی آگ سے جل کر تباہ ہوگیا۔

Comments are closed.