تقریب میں مزاحمتی لیڈران ادیبوں، شاعروں اور سول سوسائٹی ممبران کی شرکت
سرینگر/10دسمبر: سرینگر میں کل ایک پروقار تقریب کے دوران مزاحمتی خاتون لیڈر اور کشمیر تحر یک خواتین کی چیر پرسن زمرودہ حبیب کی آ پ بیتی پر مبنی کتاب ’’نگہا ئے انجم‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ سی این ایس کے مطابق کتاب محل کشمیرکے اشتراک سے یہ تقریب سرینگرکے ایک ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مزاحمتی خا تون لیڈر،قلمکار اور کشمیر تحر یک خواتین کی چیر پرسن زمرود ہ حبیب کی آ پ بیتی پر مبنی نگہائے انجم کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب میں اطراف و اکناف سے آئے ہوئے سرکردہ مزاحمتی، سیاسی سماجی اور مذہبی لیڈروں کے علاوہ ادیبوں، شاعروں ، دانشوروں،قلمکاروں، آرٹسٹوں، سرکردہ صحافیوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس تقریب میں شاعر اورادیب وحشی محمد سید، سیول سوسائٹی ممبرحمیدہ نعیم کالم نگار عبدالمجید زرگر،اورڈا کٹر جاوید اقبال نے حاضرین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔ مقررین نے زمردوہ حبیب کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے کمال محنت اور عرق ریٖزی سے حالات واقعات کو اکٹھا کیا اور اسے منظر عام پر لایا ہے جس کے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ مقرررین نے زمرودہ حبیب کو اپنے مقصد حیات میں کا میاب ہونے کے لئے محنت ولگن اور نیک نیتی سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ زمرودہ حبیب زندگی کی راہوں پہ ایک عزم لے کر آگے بڑ ھی ہیں اور آ ج وہ ایک اہم مقام پر کھڑ ی ہیں۔
Comments are closed.