زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ” باغ گلہ لالہ “ کو کھولنے کی تیاریاں زوروں پر

سرینگر /06مارچ /

جھیل دل اور زبروان پہاڑیوں کے درمیان واقع ایشا ءکے سب سے بڑے باغ ” باغ گلہ لالہ “ کو کھولنے کیلئے تیاریاں زوروں پر ہے ۔ باغ، جو پہلے سراج باغ کے نام سے جانا جاتا تھا اس ماہ کے آخر میں اس وقت دیکھنے والوں کیلئے کھول دیا جائے گا جب ٹیولپ کے بلب کھلنا شروع ہوں گے۔ باغ کے اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر آصف احمد نے کہا کہ اس سال باغ کے افتتاح کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انہوں نے کہا ” یہ سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مقام ہے۔ آنے والے دنوں میں اسے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا“۔

عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ کے کارکنان اور ملازمین باغ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔احمد نے کہا کہ محکمہ نے اس سال باغ میں ٹیولپس کی دو نئی اقسام شامل کی ہیں۔

انہوںنے کہا ” ہم ہر سال ٹیولپ گارڈن کے لیے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اس سال ایک نئی رنگ سکیم کے ساتھ آ رہے ہیں۔ ہم نے ٹیولپس کی دو نئی اقسام شامل کی ہیں، جس سے اقسام کی کل تعداد 74 ہو گئی ہے“۔افسر نے یہ بھی بتایا کہ موسم بہار کے دیگر پھول، جیسے کہ ہائیسنتھس، ڈافوڈلز، مسکاری اور سائکلیمین بھی باغ کے رنگوں اور پھولوں میں تنوع پیدا کرنے کے لیے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔باغ میں تقریباً 1.7 ملین ٹیولپ بلب لگائے گئے ہیں جو کہ 55 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.