زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ”باغ گل لالہ “سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

سرینگر 26مارچ / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ )سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔

پہلے روز قریب ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خاصی تعداد نے باغ کی سیر کی جبکہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کے بعد دوپہر باغ گل لالہ کو با ضابطہ طو رپرکھول دیا گیا ہے ۔ خوشگوار موسمی صورتحال کے چلتے باغ میں پہلے دنوں سیاحوں کی کافی بھیڑ نظر آئی جو قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو ئے اور انہوں نے باغ کی سیر کی ۔ اس سال باغ میں مختلف اقسام کے پھول لگائیں گئے

Comments are closed.