زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ”باغ گل لالہ “سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

سرینگر /23مارچ / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ )سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔ پہلے روز قریب ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خاصی تعداد نے باغ کی سیر کی

تفصیلات کے مطابق برون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ )سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔باغ گل لالہ میں امسال 68سے زیادہ اقسام کے 17 لاکھ گل لالہ اگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ باغ گل لالہ 30 ہیکٹر (602 کنال) رقبے پر پھیلے اس باغ گل لالہ میں ٹیولپ کے ہزاروں پودوں پر رنگ بہ رنگی پھولوں کو کھل اٹھے ہیں۔’باغ گل لالہ میں سرخ، پیلے ، سنتری، جامنی، سفید، گلابی، طوطے ، پیلے، دو رنگی اور سہ رنگی پھولوں نے پہلے ہی چاروں اطراف دھنک کے رنگوں کے دلکش نظارے بکھیردیے ہیں‘

Comments are closed.