ریفک پولیس سرینگر کی جانب سے ایڈوائزری جاری

سرینگر/11مئی / ٹریفک پولیس سرینگر کی جانب سے عوام الناس کیلئے ایڈ وائیزری جاری کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق نو تعمیر شدہ رام باغ جہانگیر چوک فلائی آور(Phase Ist) کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بڈگام ، حیدر پورہ ، راولپورہ ، باغات برزلہ اور ائر پورٹ شاہراہ پر روزانہ سفر کرنے والے افراد فلائی آور کا استعمال کرسکتے ہیں۔ البتہ چھانہ پورہ اور نٹی پورہ کے مسافر رام باغ پل کا راستہ استعمال کریں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ فلائی آور پر یک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہے کسی بھی گاڑی کو فلائی آور کے ذریعے تلسی باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عام شہریوںسے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ محکمہ کی جانب سے اجرا شدہ ایڈوائزری پر من وعن عمل کریں۔

Comments are closed.