ریاسی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

جموں، 28 مارچ

جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد، جمعے کی صبح سیکورٹی فورسز نے ریاسی کے متعدد جنگلی علاقوں کا محاصرہ کرکے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا آغاز کیا۔

ذرائع کے مطابق، مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی کہ جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو سیل کر کے فرار ہونے کے تمام راستوں پر سخت پہرے بٹھا دیے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.