ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی دو افراد جاں بحق

جموں24 ستمبر

جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے گلاب گڑھ علاقے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ریاسی کے گلاب گڑھ علاقے میں ایک ٹاٹاسومو گاڑی زیر نمبر JK11A-3907ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت پولیس کانسٹیبل اعجاز خان اور ڈرائیور جاوید احمد خان ولد بشیر احمد ساکن کھور کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.