ریاسی میں مشتبہ ملی ٹنٹ حملے کے بعد یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 10 ہلاک
جموں، 09 جون
ضلع ریاسی میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹنٹ حملے کے بعد یاتریوں کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
زرائع نے بتایا کہ بس ریاسی ضلع کے تیراتھ کے کنڈا علاقے میں حملے کی زد میں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کی جس کے دوران ڈرائیور زخمی ہوگیا اور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔
انہوں نے کہا کہ بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کچھ کو گولی لگنے کے زخم بھی آئے ہیں
یاتریوں کو لے کر بس کٹرہ سے ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ شیو کھوری مندر جا رہی تھی۔
Comments are closed.