ریاسی حملہ :وزیر اعظم مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا :منوج سنہا

جموں،9جون

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاسی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔
ایل جی منوج سنہا نے ایکس پر لکھا :’میں ریاسی میں ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ ‘
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کی خاطر مشترکہ آپریشن لانچ کیا ہے۔
منوج سنہا نے کہاکہ حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور حالات پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔
ان کے مطابق حملے میں ملوث تمام افراد کو جلد سزا دی جائے گی ۔
عزت مآب وزیر اعظم مودی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد اورہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔

Comments are closed.