ریاسی جموں میں منی بس دریائے چناب میں جاگری، سات مسافر زخمی

سرینگر/06 دسمبر
جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے بابا مورہ کے نزدیک ایک منی بس دریائے چناب میں جاگری جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ریاسی کے بابا مورہ کے نزدیک ایک منی بس زیر نمبر (JK02AH 8055)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے چناب میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.