ریاسی جموں میں مسلح تصادم آرائی ، ملی ٹنٹ ہلاک ، فورسز اہلکار زخمی ، آپریشن جاری / پولیس

جموں / 04ستمبر

ریاسی جموں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں ایک ملی ٹنٹ جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاسی کے گلی سہاب چسانہ علاقے میں ایک سے دو ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے سوموار کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز بھی مورچہ زن ہوئی اور انہوں نے کارروائی کی ۔ طرفین کے مابین ابتدائی گولی باری میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک گولی باری کے بیچ ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جس کی فوری طورپر شناخت نہیںہو سکی ۔

اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاسی میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق پولیس کی اطلاع کی بنیاد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جو جھڑپ میں تبدیل ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں جاری آپریشن کے دوران ابھی تک ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرے میں لیا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.