ریاستی انتظامی کونسل نے 400 ویٹر نری اسسٹنٹ سرجن کے انتخاب کیلئے تحریری امتحان منعقد کرنے کو منظوری دی
جموں: گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل نے آج نئے وجود میں لائے گئے ویٹر نری اسسٹنٹ سرجنوں کی آسامیوں کے انتخاب کیلئے زبانی انٹر ویو کو منسوخ کر کے تحریری امتحان منعقد کرنے کو منظوری دی ۔ اس فیصلے کی بدولت پشو و بھیڑ پالن محکمے کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہو گی اور تقرریوں اور سلیکشن کے عمل میں تیزی لانے کے علاوہ شفافیت یقینی بنائی جائے گی ۔
Comments are closed.