رہموپلوامہ کے عوام کا انتظامیہ سے فائر اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ
سرینگر/22مارچ/ یاور رشید
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ تحصیل کے روہمو علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا کوئی اسٹیشن قائم نہیں ہے جس کے نتیجے میں علاقہ کے لوگ سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس نمائندہ یاور رشید کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ روہمو کے ارد گرد 20-25 گاو¿ں ہیں جن کی آبادی ہزاروں میں ہے لیکن اس علاقے کو ابھی تک فائر سروس اسٹیشن کی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے۔
انہوںنے بتایا کہ ان کے لیے قریب ترین فائر اسٹیشن پلوامہ میں ہے جو قصبے سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کے وقت انہیں فائر ٹینڈرز موقعہ پر پہنچنے کے لیے گھنٹوں ہا انتظار کرنا پڑتا ہے۔اس دوران ایک مقامی سماجی کارکن عبدالقیوم خان نے کہاکہ جب تک فائر سروس کی گاڑی روہمو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پہنچتی ہے تب تک لاکھوں مالیت کی املاک کو نقصان پہنچتا ہے کیونکہ فائر ٹینڈرز کو موقعہ پر پہنچنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روہمو میں فائر سروس اسٹیشن کے قیام کے لیے یکے بعد دیگرے حکومتوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ۔ایک اور مقامی رہائشی مدثر احمد نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور علاقے میں فائر سروس ا سٹیشن کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ اس مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر مسلسل اٹھا رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہمیں حالیہ برسوں کے دوران فائر سروس اسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں کی املاک کا نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بھی اس علاقے میں آگ لگنے کے چند واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر بروقت قابو پایا جا سکتا تھا۔ اگر وہاں فائر سروس سٹیشن ہوتے۔اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور روہمو کے علاقے میں فائر سروس سٹیشن قائم کریں تاکہ مقامی لوگ راحت کی سانس لے سکیں
Comments are closed.