روز نامہ تعمیل ارشا د کے ہیڈ ڈیزائنر رخسار بشیر کو صدمہ ، برادر اکبرانتقال کر گئے

سرینگر /21جولائی / ٹی آئی نیوز

روز نامہ تعمیل ارشا د کے ہیڈ ڈیزائنر رخسار بشیر کے بڑے بھائی اتفاق بشیر نائیکو ولد مرحوم بشیر احمد نائیکو ساکنہ ہب ڈانگر پورہ رفیع آباد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

انا للہ وانا اللہ راجعون
اتفاق بشیر کافی عرصے سے علیل تھے اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں زیر علاج تھا، اور بالآخر انہوں نے آج سہ پہر آخری سانس لی۔

ادھر ادارہ کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے چیرمین آکاش امین بٹ سمیت تمام جملہ اراکین نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے ۔

Comments are closed.