روز نامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثنا ا ﷲ کو خراج ادا کرنے کیلئے تعزیتی میٹنگوں کا اہتمام

؂سرینگر؍26 نومبر: روز نامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثنا ا ﷲ بٹ کی نویں برسی کے موقعے پر وادی کے سیاسی ، سماجی صحافتی حلقوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام مین اسٹریم ، علیحدگی پسند ، دینی ، سماجی، صحافتی ، ادبی انجمنوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔جے کے این ایس کے مطابق روز نامہ آفتاب کے بانی بابائے صحافت خواجہ ثنا ا ﷲ بٹ کی نویں برسی کے موقعے پر وادی کے سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف مکتب ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے مرحوم کو شاندار االفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے انکے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ نویں برسی کے موقعے پر مین اسٹریم جماعتوں کے علاوہ علیحدگی پسند تنظیموں اور سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے صحافتی میدان میں ان کی کوشش کو سلام پیش کرتے ہوئے شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔جے کے ایڈیٹریس فورم کے کو کونئیر اور دوسرے ذعماؤں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے قلمی غلام بننے کے بجائے بے خوف اور آزاد صحافت کو پروان چڑھایا۔ فورم کے مطابق مرحوم خواجہ صاحب نے وقت کے حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کا حق ادا کیا اور ایسا کر کے انہیں مشکلات و مصائب کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم مرحوم نے کھبی بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مشن کو جاری رکھا۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں خصوصی دعا کی ۔ ادھر خبررساں ایجنسی جے کے این ایس دفتر ڈلگیٹ سرینگر میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ار شید رسول کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کر کے مرحوم کی نویں برسی کے موقعے پرشاندارالفاظ خراج تحسین پیش کی۔ مقررین نے اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بے باک اور نڈر صحافی نے ہمیشہ اپنے قلم سے کشمیری عوام کی کا فی خدمت کی۔ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی پیدائش میں شخصی نظام کے حکمرانوں نے انکے اخبار آفتاب پر کئی بار قدغن لگائی تھی۔ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے پر مرحوم کے بڑھتے ہوئے قد موں کو روکنے کی کوشش کے تحت شخصی نظام کے حکمرانوں نے کبھی خواجہ ثنا ا ﷲ بٹ کو پابندیوں کی زنجیروں میں جھگڑلیا کبھی قانون الجنو ں کا شکار بنایا۔لیکن مرحوم نے ایک فولادی سپاہی کی طرح روز نامہ آفتاب کی پیش رفت میں ر وکاوٹ ڈالنے کی ہر سازش اور کوشش ناکام بنایا۔ مرحوم خواجہ صاحب نے اپنے روزنامے کو ہمیشہ عوام کیلئے وقف رکھا۔ قلم کے اس سپاہی نے ہمیشہ عوامی مسائل اپنے اخبار میں اجھا گر کئے آج اگر انکی جدائی کے با وجود روزنامہ آفتاب عوام کے ہاتھوں میں ہے تو یہ صرف اور صرف مرحوم خواجہ ثنا ا ﷲ کی نصیحتوں اور درس کا نتیجہ ہے۔ادھر جے کے نیوز پیپرس فورم نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے جموں اور سرینگر میں تعزیتی میٹنگوں کا اہتمام کیا جس میں خواجہ ثنا ا ﷲ کی جنت نشیبی کیلئے دعا کی گئی ۔

Comments are closed.