رواں ماہ کے آخر تک آبر آلود موسمی صورتحال کے بیچ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں او ر برفباری کا امکان
سرینگر /26فروری /
گزشتہ کئی دنوں سے وادی میں جاری خوشگوار موسمی صورتحال میں بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 27 فروری کی صبح سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں رواں موسم کے آخر تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ کچھ ایک دنوں میں موسم ابر آلود ہی رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہریں جموںکشمیر پر اثر اندوز ہو ہو رہی ہے جس میں سے ایک اگلے 48گھنٹوں تک اثر کرے گی جس دوران جموںکشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 28اور 29فروری کو جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے اورکچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1 سے 3 مارچ تک، 2 اور 3 مارچ کے دوران زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ادھر کشمیر میں بیس روزہ چلہ بچہ کے اختتام کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے درجہ حرارت میں کچھ جگہوں پر گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور چند مقامات پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ سرینگر میں کم از کم منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.0 ڈگری کے مقابلے میں منفی 7.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
Comments are closed.