رنویر-دیپیکا کے بعد اب راکھی ساونت کریں گی شادی، دیپک کلال ہوں گے دولہا

بالی ووڈ میں ان دنوں شادی کا ماحول چل رہا ہے جہاں ایک جانب دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تو وہیں دوسری جانب پرینکا چوپڑا اور نک جونس 1 اور 2 دسمبر کو جودھپور میں شادی کرنے والے ہیں۔ لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ پرینکا کی شادی کے بعد ٹی وی کے مشہور کامیڈین کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ کے ساتھ 12 دسمبر کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اب اس شادی کے بعد جس کپل کی شادی کے بات سامنے آرہی ہے اسے سن کر آپ حیران ہو جائیں گے۔ جی ہاں بالی ووڈ کی ڈرامہ کوین راکھی ساونت اور سوشل میڈیا پر اپنی فنی ویڈیوز کے ذریعہ مشہور دیپک کلال شادی کرنے والے ہیں۔  سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے کارڈ کے مطابق یہ شادی لاس اینجلس میں ہوگی۔

شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے راکھی نے لکھا کہ آپ سبھی لوگ اس شادی میں ضرور آئیں لیکن سبھی سے گزارش ہے کہ تحفہ لے کر نہ آئیں۔ علاوہ ازیں دیپک کلال نے راکھی کے لئے اپنے والدین کا پیغام ان کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ تصویر میں لکھا ہے کہ راکھی ساونت، دیپک کو خوش رکھنا بیٹا۔ ہم لوگ تمہارا لاس اینجلس میں انتظار کر رہے ہیں۔

یہ شادی کتنی سچی ہے اور کتنی چھوٹی یہ تو وقت ہی بتائےگا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر دیکھنے کے بعد سبھی اس کو راکھی ساونتو کا پبلیسٹی اسٹنٹ مان رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شادی کا کارڈ شیئر کرنے کے بعد صارفین نے راکھی کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔

Comments are closed.