رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،پہلا روزہ 02مارچ بروز اتوار کو ہوگا
سرینگر /28فروری /
جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک اور پڑوسی ممالک میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 02مارچ بروز اتوار کو ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام جموں کشمیر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ نئی دہلی اور پاکستان کے مختلف علاقوں میںبھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوئے تاہم کسی بھی جگہ سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
پاکستانی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔ ادھر جموں کشمیر کے مفتی اعظم نے بھی اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں کہیں بھی چاند نہیں دیکھا گیا ہے اور کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 02مارچ بروز اتوار ہوگا ۔
اسی دوران ملک کے ساتھ ساتھ دیگر خلجی ممالک میںبھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس دوران اعلان کیا گیا کہ پہلا روزہ 02مارچ کو ہی ہوگا ۔
Comments are closed.