رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سرینگر /11مارچ
جموں کشمیر سمیت دنیا بھر کے دیگر مسلم ممالک میں 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ماہ رمضان کی شروعات ہوئی ہے او ر کل پہلا روزہ ہوگا۔
مفتی عظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے شواہد موصول ہوئے لہذا ماہ رمضان کی شروعات ہو چکی ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا اور بتایا کہ مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
Comments are closed.