رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام ،سینکڑوں فرزندان اسلام اعتکاف کیلئے بیٹھ گئے
سرینگر /11اپریل /
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہو گیا جس کے ساتھ ہی تیسرے عشرے کیلئے نماز عصرسے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ منقسم جموں کشمیر کے آر پار فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کر نے کیلئے بیٹھ گئے۔
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔
دنیا بھر کے ساتھ ساتھ منقسیم جموں کشمیر میں جمعہ کے شام سے نماز عصر اعتکاف میں بیٹھ گئے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔
آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جب کہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔
جموں کشمیر سمیت دنیا بھر سے لوگ اعتکاف میں شرکت کریں گے۔ادھر ملک بھر کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اعتکاف کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں سیکڑوں افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔محکمہ اوقاف کے زہر اہتمام مساجد میں بھی معتکفین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.