رعناواری سرینگر میں خواتین کا سمارت میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج

سرینگر3 مارچ

سر نگر کے رعناواری علاقے میں جمعے کے روز خواتین کی ایک اچھی تعداد نے سمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق رعناواری میں جمعے کے روز درجنوں خواتین اور بچے مین روڈ پر جمع ہوئے اور سمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ ان علاقے سے پہلے ہی نصب کئے گئے سمارٹ میٹروں کو ہٹایا جائے اور مزید میٹر نصب نہ کئے جائیں۔ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل کلاس لوگ ہیں ہمارے پاس اتنا پیسہ ہی نہیں ہے رعنا واری کے کئی علاقوں میں پہلے ہی سمارٹ میٹرس نصب کئے گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں ہٹایا جائے‘۔

ایک احتجاجی خاتون نے کہا کہ میں ایک غریب خاتون ہوں ہر ماہ ہماری بجلی بل نو سے ساڑھے نو سو روپیے کی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی رقم کی بجلی بل ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ان میٹروں کو ہٹایا جانا چاہئے۔احتجاجیوں نے متعلقہ حکام سے ان کے علاقے سے سمارٹ میٹر ہٹانے کی اپیل کی۔یو این آئی

Comments are closed.