رام بن کے نزدیک تازہ پسیا ں گر آئی

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے پھر سے بند

تین سو کلو میٹرلمبی سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک تازہ پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے پھر سے بند کیا گیا۔ٹریفک پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کی صبح رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک پسیاں گر آئی جس کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل رو ک دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو گزشتہ شام ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا تھا اور آج یک طرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف روانہ ہونا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔

Comments are closed.