رام بن: پتھر گرنے کی وجہ سے ٹرک میں سوار دو افراد از جان
جموں ،19 اپریل
سری نگر جموں شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام پر ایک بھاری برکم پتھر ٹرک پر گرآیا جس وجہ سے اس میں سوار دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو سری نگر جموں شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام پر ایک ٹرک پر بھاری برکم پتھر گر آیا جس وجہ سے ٹرک میں سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ کیو آر ٹی رام بن اور پولیس نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور ٹرک میں پھنسے ہوئے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور مقصود احمد ولد عبدالرحمن لون ساکن ہال مغل پورہ پلوامہ اور نوید احمد ولد غلام محمد ڈار ساکن نکس پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
Comments are closed.