رام بن :ٹرک پر بولڈر گرنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

جموں، 12 ستمبر

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک سڑک کے ایک المناک حادثے میں کولگام سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے.

تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک جو جموں سے سرینگر کی طرف آرہی تھی پر رام بن کے شیر بی بی مقام پر بھاری پتھر گر آیا

حکام نے بتایا کہ ٹرک (JK03J 0312) صبح 5:30 بجے کے قریب پتھر سے ٹکرا گیا تھا، بعد میں مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچے۔ تاہم، کوئی زندہ نہیں بچ سکا کیونکہ چاروں افراد کی لاشیں برآمد کر کے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کر دی گئیں۔

مرنے والوں کی شناخت محمد افضل گورو (42) (ڈرائیور)، اس کے بھائی محمد الطاف گورو (36) ولد عبدالعزیز گارو ساکن ریڈونی کولگام، عرفان احمد (33) ولد عبدالحمید بٹ اور شوکت احمد (29) ولد عبدالحمید ساکنہ سری گفارا اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے

Comments are closed.