رام بن میں پہاڑی کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ بند
جموں /10اپریل / ٹی آئی نیوز
رام بن کے مقام پر نزدیکی پہاڑی سے پتھر کھسک جانے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق صبح تقریباً 9.45 بجے، بانہال شہر سے پانچ کلومیٹر آگے چملواس میں سڑک بند کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور شاہراہ کو صاف کرتے ہی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا جائے گا
Comments are closed.