رام بن میں پہاڑی سے گر کر جواں سالہ خاتون لقمہ اجل بن

سرینگر /24جولائی /

جموں کے رام بن ضلع میں گھاس کاٹنے کے دوران پہاڑی سے گر کر ایک جواں سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رام بن کی کھاری تحصیل میں ایک جواں سالہ خاتون پہاڑی کی چوٹی سے پھسل کر ہلاک ہو گئیں ۔

پولیس کے مطابق ریحانہ بیگم زوجہ بلال احمد سکنہ کھاوڑہ کھری زیر تعمیر کاونہ سراچی لنک روڈ پر پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ مویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہی تھی اور دوسرے بچے کی ماں کی توقع کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی سے گرنے کے بعد خاتون شدید طور پر زخمی ہوئیں اور اس کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچنے کی کوشش کی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.