رام بن میں نوگام کے نوجوان کی ہلاکت ، اہل خانہ کا احتجاج ، انصاف فراہم کرنے کا کیا مطالبہ
سرینگر /یکم فروری
رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر پُر اسرار طور پر مردہ پائے گئے نوگام سرینگر کے نوجوان کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوگام سرینگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے خاندان نے، جس کی لاش گزشتہ ماہ رام بن کے ڈگڈول میں اس کی گاڑی کے اندر سے ملی تھی نے اس کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ریلوے کالونی نوگام میں جمع ہوئے اور حکام سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ نوجوان جس کی شناخت عمر یاسین ساکنہ ریلوے کالونی نوگام کے بطور ہوئی گزشتہ ماہ رام بن ضلع کے ڈگڈول علاقے میں اپنی گاڑی میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ اگرچہ موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن اس کے اہل خانہ کا پختہ یقین ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور منصفانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا”ہمیں خاص طور پر کسی پر شبہ نہیں ہے، لیکن ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت قدرتی موت نہیں ہوئی۔ ہم پولیس پر زور دیتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے تفتیش کرے اور حقیقت کو سامنے لائے۔ ‘
Comments are closed.