رام بن میں سڑک حادثہ ، چار افراد لقمہ اجل ، تین دیگر زخمی

جموں /04مارچ / ٹی آئی نیوز

جموں کے رام بن ضلع میں ایک المناک سڑک حادثہ میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے

حادثہ ضلع کے اکھرل کے مالیگام میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک پر پھسل جانے سے گہری کھائی میں جاگری

حکام نے بتایا کہ مالیگام سے اکھرل جاتے ہوئے گاڑی پھسلن کی وجہ سے مالیگام کے قریب پھسل گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا

Comments are closed.