رام بن میں زیر تعمیر ٹنل کا ایک بڑا حصہ گر گیا

جموں/18 دسمبر

جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل کا ایک بڑا حصہ گر گیا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سری نگر قومی شاہراہ پر فور لین پروجیکٹ کے تحت تعمیرٹنل کے اندر بڑا حصہ گر آیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ا±ن کے مطابق حادثے کے وقت ٹنل کے اندر کوئی مزدور موجود نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنل کے اندر احتیاطی تدابیر کا کوئی پاس و لحاظ نہیں جس وجہ سے اس ٹنل کے کام پر مامور مزدور بھی اپنی جانوں کوجوکھم میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ حکام نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کے ذمہ داروں کو طلب کیا۔یو این آئی

Comments are closed.