رام بن میں ریچھ کے حملے میں شہری جاں بحق ، کمسن زخمی
جموں،5 اگست
ضلع رام بن کے پوگل پرستان کے دور افتادہ جنگلی علاقے میں ریچھ نے دو افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ کمسن لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار دیر شام رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دو افراد مویشی چرانے کی خاطر جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ اسی اثنا میں ریچھ نے ان پر حملہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جنگلی جانور کے حملے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے ، گر چہ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 48سالہ نذیر احمد ملک کو مردہ قرار دیا۔ زخمی کمسن لڑکے کی شناخت ریاض گورسی کے بطور کی گئی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی شام کو پوگل پرستان علاقے میں ریچھ کے حملے میں 48سالہ شہری جاں بحق ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.