رام بن میں المناک سڑک حادثہ ، سوپور سے تعلق رکھنے والے دو بھائی لقمہ اجل

سرینگر /10دسمبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر المناک سڑک حادثے میں سوپور سے تعلق رکھنے والے دو بھائی جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر JK04E-9110جموں سے سرینگر جا رہا تھا اور بندر موڑ ضلع رام بن کے قریب رات 10بجکر 30منٹ پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔

مرنے والوں کی شناخت یاسر احمد اور دانش احمد ولد امتیاز احمد خان ساکن چیجاہامہ، رفیع آباد سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.