رام بن میں آئل ٹینکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور لقمہ اجل
سرینگر/ 27 دسمبر / ٹی آئی نیو ز
سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ایک آئل ٹینکر ڈرائیور آج گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق آئل ٹینکر زیر رجسٹریشن نمبر JK01AJ-9101سڑک سے پھسل کر کالاموڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جس کی شناخت سمیر احمد ولد غلام محمد ساکنہ ہری پاریگام ترال کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.