رام بن سڑک حادثے میں شہری جاں بحق

جموں29 ستمبر

جموں وکشمیر کے چندر کورٹ رام بن میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق چند رکوٹ رام بن میں اتوار کی صبح دو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پرتعینات ڈاکٹروں نے فیروز احمد ساکن اترپردیش کو مردہ قراردیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.