رام بن حادثہ : 10 مسافر ازجاں ، بچاؤ آپریشن جاری

رام بن، 29 مارچ

جموں سے کشمیر جانے والی ایک ٹیکسی جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کی صبح رام بن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے کے قریب 300 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم دس افراد کی موت ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے کر جموں سے وادی کشمیر کی طرف جانے والی ٹویرا گاڑی بیٹری چشمہ کے قریب تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔

انہوں نے کہا کہ رام بن پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن علاقے میں مسلسل بارش کے باوجود جاری ہے۔ اب تک آٹھ سے دس لاشیں ملی ہیں

انہوں نےکہا کہ علاقے میں بچاو آپریشن جاری ہے

Comments are closed.