راشن کوٹہ اور 12 گیس سلنڈروں میں اضافہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا / ستیش شرما
سرینگر /20نومبر / ٹی آئی نیوز
کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے اعلان کیا ہے کہ راشن کوٹہ اور 12 گیس سلنڈروں میں اضافہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا ۔
سرینگر کے رعناواری علاقہ میں آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوگوں کی راحت رسانی کیلئے تمام انتظامات کو بہم رکھا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی ایک ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خود نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا ” مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم مودی خود ریاست کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی بحالی کے بعد دیگر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ “ انہوں نے گزشتہ 11 سالوں میں پیدا ہونے والے خلاءکو پر کرنے کیلئے 11 ماہ کا وقت مانگا۔
Comments are closed.