راجپورہ پلوامہ میں بھتہ خوری کے الزام میں شہری گرفتار / پولیس

سرینگر /26مارچ /

پلوامہ ضلع میں ایک شخص کو مجرمانہ دھمکیاں دے کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن راجپورہ کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ کوئی شہری لوگوں سے پیسہ ہڑپ کر رہا ہے جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 22/2024متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی اور اس معاملے کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی ۔

پولیس بیان کے مطابق تفتیش کے دوران عندلیب احمد میر ولد عبد الرشید میر ساکنہ راجپورہ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والی دو کھلونا پستول برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.